: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایک مسلمان بھی امریکہ کا صدربن سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں کے بارے میں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدواربن کارسن کے بیان پرتنقید کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے بتایا کہ ایک مسلمان بھی امریکہ کا صدر بن سکتا ہے ۔بن کارسن نے حال ہی میں ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک
مسلمان کو امریکہ کا صدرنہیں بننا چاہیے کیونکہ امریکہ کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اس بیان پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نظر میں ایک مسلمان کے امریکہ کا صدر بننے میں کوئی حرج نہیں ہے بن کارسن کے بیان پر امریکہ میں مقیم مسلمانوں اور انسانی حقوق کی حامی بعض تنظیموں نے سخت تنقید کی ہے اور ان سے اس بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے-